وہاڑی ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی آر خضر حیات ،اے ڈی سی جی مہر امیر بخش ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا راؤ تسلیم اختر ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالغفار ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں میں ٹریفک سیفٹی کے حوالہ سے آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں اسی طرح کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی ذمہ داری کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلائی جائے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر دانش خلیل نے بتایا کہ موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر لڑکوں میں ٹریفک حادثات کی شرح زیادہ ہے اسی طرح گنے کا سیزن شروع ہوتے ہی حادثات کی شرح بڑھ گئی ہے جس پر گنے کی ٹرالیوں پر رات کے اوقات روشنی کر کے کمی لائی جا سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ پیر مراد، بھٹہ شادی خان سے 27 بھٹہ اور اڈا سینچانوالا کے قریب بھی حادثات کی شرح زیادہ ہے ان حادثات میں لا پرواہی کا عنصر نمایاں ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ٹریفک پولیس اور محکمہ تعلیم، پنجاب ہائی وے پولیس کے اشتراک سے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی