ٹھٹھہ پولیس کی نااہلی،ایک کار،چھ موٹر سائیکل اور کئی دکانیں لوٹ لی گئیں،عوام پریشان

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں پولیس کی نااہلی اور بھتہ خوری کے باعث ایک ہفتے کے اندر ایک کار،چھ موٹر سائیکل اور کئی دکانیں لوٹ لی گئیں، ایس ایس پی ٹھٹھہ نااہل کلرک کے کہنے پر چلتے ہوئے ایماندار ایس ایچ اوز کو تبادلے کرنے میں مشغول، شہری اپنے جان ومال کی حفاظت کے لیئے پریشان ،تفصیلات کے ،مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے ٹھٹھہ شہر میں بڑتی ہوئیں وارداتوں میں اضافے کے باوکود ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ گہری نیند سوئے ہوئے جبکے گذشتہ چھ دن کے اندر ٹھٹھہ شہر کے آمری اسٹاپ کے قریب سے ایک مہران کار سمیت شہر کے مختلف محلوں میں سے چھ موٹرسائیکلوں سمیت کئی دکانیں لوٹ لی گئیں ہیں دوسری جانب ٹھٹھہ پولیس نے لوٹے گئے شہریوں کی ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکے شہریوں کا کہنا ہے کے سابقہ ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی کے دور میں کرائیم زیرو پرسنٹ ہوگیا تھا اور ٹھٹھہ کی عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا تھا مگر جب سے ایس ایس پی حسیب افضل بیگ نے ٹھٹھہ کی چارج لی ہے اس دن سے شہر میں ڈکیتیوں سمیت عوام بھی محفوظ نہیں رہ پارہی ہے، ٹھٹھہ کی سول سوسائیٹی ، سیاسی سماجی تنظیموں سمیت شہریوں نے آئی جی سندھ ای ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا ہے کے ایس ایس پی آفیس کے نااہل کلرک کے کہنے پر چلنے والے ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کو فوری طور تبدیل کیا جائے اور ٹھٹھہ ضلع میں فدا حسین مستوئی جیسا افسر مقرر کیا جائے جو عوام کو تحفظ فراہم کرسکے۔
بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے امتحان کا اساتذہ کا بائیکاٹ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)اساتذہ کی ایکسٹرنلز کی کوٹہ پر عمل نہ ہونے، طلبات کی فیس کم نہ کرنے، کالیج کے اساتذہ کو امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے کامعاوضہ کی ادائیگی نہ ہونے اور معاوضہ یونیورسٹی اساتذہ کے برابر نہ کرنے کے خلاف بوائز ڈگری کالیج ٹھٹھہ امتحانی مراکز میں سپلاکے اعلان پر بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے امتحان کا اساتذہ نے بائیکاٹ کردیا تھا جس کے باعث امتحانی مراکز میں 3 گھنٹے بعد دیر سے پرچے شروع ہوسکے ، کالیج اساتذہ کے امتحانی بائیکاٹ کی وجہ سے پرچے دیر سے شروع ہونے پر طلبات کی جانب سے سخت احتجاج کرتے ہوئے کالیج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ،طلبات کے احتجاج کے بعد کالیج انتظامیہ نے ہنگامی طور متبادل اساتذہ کوطلب کرکے پرچے حل کیئے گئے،ٹھٹھہ کی سول سوسائیٹی کے لوگوں نے اساتذہ کے اندرونی مئسائل پر طلبات کو پریشان کرنے کے ایسے اقدام کو طلبات کا مستقبل تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy