رخصتی سے قبل دلہن کو بیوٹی پارلر میں لوٹ لیا گیا

Published on December 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,486)      No Comments

اسلا م آباد(یوا ین پی)رخصتی سے قبل دلہن کو بیوٹی پارلر میں لوٹ لیا گیا،ڈاکو دلہن کے سارے زیورات لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق روالپنڈی کمرشل مارکیٹ میں انوکھی ڈکیتی دیکھنے کو ملی یہاں بیوٹی پارلر میں رخصتی سے قبل تیار ہونے والی دلہن کو لوٹ لیا گیا۔ڈاکوؤں نے دلہن کے زیوارت سمیت اپنے نشان مٹانے کے لئے بیوٹی پارلر میں لگے سی سی ٹی وی سسٹم بھی اپنے ساتھ لے گئے۔اہلخانہ نے بروقت پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس اس قدر تاخیر سے پہنچی کہ اس وقت ڈاکوؤں کے نشان بھی ملنا مشکل تھا جس پر دلہن کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا۔دلہن کے اہلخانہ کا کہناہے کہ شادی کی تقریبات سے فارغ ہو کرپولیس کو کارروائی کے لئے باقاعدہ درخواست دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme