فلم ’’آزاد بادشاہ ‘‘کی خصوصی تقریب کا انعقاد ،سینئر شوبزصحافی باؤ اصغرمہمان خصوصی

Published on December 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 910)      No Comments

فلم کی ٹیم سمیت سب مہمانوں اور صحافیوں نے مل کر فلم کا پہلا شو دیکھا ،فلم کی کامیابی پہ انتظامیہ خوش
لاہور(یو این پی)گزشتہ روز جمعہ 29دسمبر کوپنجابی فلم’’آزاد بادشاہ ‘‘کی خصوصی تقریب کا انعقاد شیخوپورہ میں کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پنجابی فلم ’’آزاد بادشاہ ‘‘جو کہ لاہور ،گجرات اور گوجرانوالہ میں شاندار کامیابیاں سمیٹ چکی ہے اور فلم ’’آزاد باد شاہ ‘‘ گلستان سینما شیخو پورہ میں 29دسمبر کو ریلیز کیا گیا یہاں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا اس موقعہ پر مہمان خصوصی سینئر صحافی ،کالم نگاریونی ویژن نیوز کے شوبز انچارج باؤ اصغر علی تھے جن کا فلم’’آزاد باد شاہ ‘‘کی ٹیم کی طرف سے پرجوش استقبال کیا گیا جنہوں نے افتتاحی تقریب کا فیتہ بھی کاٹا تقریب میں شیخوپورہ کے مقامی صحافی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب کے بعد فلم ’’آزاد باد شاہ ‘‘کی ٹیم سمیت سب مہمانوں اور صحافیوں نے مل کر فلم کا پہلا شو دیکھا پہلا شو ہاؤس فل رہا اور ہال میں سیٹیوں اور تالیوں کی آوازیں گونجتی رہیں خاص کر ٹائٹل سونگ ’’آزاد بادشاہ آزادبادشاہ‘‘ پر فلم بین خوب انجوائے کرتے ہوے ،آزاد باد شاہ آزاد باد شاہ کی آوازیں لگاتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes