چکری کے قریب ٹریفک حادثہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں دوست سمیت جاں بحق

Published on December 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)چکری کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے دوست سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ان کا بیٹا اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جنرل خالد شمیم وائیں اپنے دوست زبیر ، بڑے بیٹے اور ڈرائیور کے ہمراہ لاہور جا رہے تھے کہ چکری کے مقام پر ان کی لینڈ کروزر کا ٹائر پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹنے کے بعد گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی کافی دور تک گئی اور اس میں سوار چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اور ان کا قریبی دوست زبیر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بڑا بیٹا اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھی اس افسوسناک حادثے میں جنرل خالد شمیم وائیں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题