امریکہ کا پاکستان کی امداد میں سے 255 ملین ڈالر کی رقم روکنے کا فیصلہ

Published on December 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی)امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی امداد میں سے 255 ملین ڈالر کی رقم روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے کینیڈین امریکن خاندان کو دہشتگردوں کی قید سے آزاد کروایا تھا تو اس وقت ایک اغوا کار بھی پکڑا گیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے شخص کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے جو کم از کم مزید ایک لاپتہ امریکی کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتا تھا۔امریکیوں نے مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک کے اس کارندے تک رسائی مانگی لیکن پاکستانی حکام نے یہ درخواست مسترد کردی جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی حکام سے ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے اسلام آباد کو دی جانے والی امداد میں سے 255 ملین ڈالر کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔2002 کے بعد سے اب تک امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی جاچکی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس اگست میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی امداد میں سے 255 ملین ڈالر کاٹ لیں گے اور یہ رقم اس وقت تک روکے رکھیں گے جب تک پاکستان اپنے ملک میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ نہیں کرتا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی امداد روکنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز تک کرلیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کن شرائط پر اسلام آباد کی امداد بحال کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes