بھارت اپنی فوج کو قابو اور سرحدی معاہدوں پر عمل کرے: چین

Published on December 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو قابو میں رکھے اور سرحدی معاہدوں پر عمل کرے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین نے ڈوکلام تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرحدی ددستوں کو قابو میں رکھنا بھارت کی ذمہ داری ہے، ساتھ ہی جو معاہدہ ہوئے ہیں ان پر عمل بھی کیا جائے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی فوج نے 2017ءمیں اپنے علاقے کا پورے عزم سے دفاع کیا ہے ۔ ترجمان کرنل رین نے کہا کہ چینی فوج، بھارت کے ساتھ ڈوکلام تنازع سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، ساتھ ہی بحیرہ جنوبی چین میں بھی اپنے اقتدار اعلیٰ کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes