آکلینڈ (یواین پی )نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہو گیا ہے جہاں خوب آتش بازی کی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا ،12بجتے ہی دارالحکومت آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان جگمگا اٹھا اور لوگ رنگ و نور کی اس برسات سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔نیوزی لینڈ میں لوگ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنے پیاروں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا