افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خود کش دھماکہ ،15ہلاک13شدید زخمی

Published on December 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

جلال آباد(یواین پی)افغانستان کے شہر جلال آباد میں نماز جنازہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ،صوبائی گورنر نے اس دھماکے کی تصدیق کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا کہ حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑالیا جب لوگ سابق ضلعی گورنرکی نماز جنازہ کے لئے اکٹھے ہو رہے تھے،ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy