سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت کرکٹ نہیں ہوسکتی، بھارتی وزیرخارجہ

Published on January 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی)پاکستان سے کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرلیا اور وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر نظرثانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کےلئے کرکٹ سیریز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ماضی قریب میں انعقاد پر کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوسکتی یہاں تک کہ کسی نیوٹرل مقام پر بھی نہیں، تاہم انسانی بنیاد پر قیدیوں اور خواتین کی رہائی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحد پر فائرنگ کے بڑھتے واقعات اور موجودہ حالات دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کےلئے راہ ہموار نہیں کرتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题