اوٹاوا…کینیڈا میں کی جا نے والی ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق سبز چا ئے پینے والی خواتین میں کینسر کے مر ض کا خطر ہ کم ہو جا تا ہے ۔ تحقیق کے مطا بق بڑ ھتی عمر کے ساتھ جو خواتین با قا عدگی سے سبز چا ئے کا استعمال رکھتی ہیں وہ معدے، بڑ ی آنت اور گلے کے کینسر سے محفو ظ رہ سکتی ہیں۔ باقاعدگی سے سبز چا ئے استعما ل کر نے والی ستر ہزار چینی خوا تین پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتا ئج کے مطا بق دیگر خواتین کی بہ نسبت ان میں معدے کے کینسر کا خطر ہ چو دہ فیصد کم پا یا گیا ۔ ما ہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے منا سب غذ ا کا استعما ل اور صحت مندانہ طر ز ِ زندگی اپنا نا بھی بے حد ضروری ہے۔