نوازشریف کی سعودی عرب کی اہم شخصیت سے ملاقات کا شیڈول طے پاگیا؛ ذرائع
ریاض(یوا ین پی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے اہم مصروفیات کے باعث سعودی عرب میں قیام کا دورانیہ بڑھا دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سعودی عرب کی اہم شخصیت سے ملاقات کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ اہم سعودی شخصیت سے ملاقات میں شہبازشریف بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔