ریاض(یواین پی)اس وقت پاکستان میں مبینہ این آر او لائے جانے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں ،پاکستانیوں کی نظر نواز شریف کی ا گلی فلائیٹ پر ہے ،کیا وہ برطانیہ جاتے ہیں یا واپس پاکستان آئیں گے ؟اس حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں تاہم اب نواز شریف کی برطانیہ جانے کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں دم توڑتی جارہی ہیں۔مریم نواز شریف نے واضح کردیا کہ ہے نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے نواز شریف آج عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد رات کو نو بجے پاکستان واپس پہنچ جائیں گے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے ۔واضح رہے آج شہباز شریف بھی خصوصی طیارے میں وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ وہ سعودی عرب بھی خصوصی طیارے میں ہی گئے تھے ۔آج جب ایک صحافی نے ان سے خصوصی طیارے کے حوالے سے سوال کیا تو ان کاکہنا تھا کہ میرے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کچھ لوگوں نے کہا کہ خصوصی طیارے پر گیا ،بعض نے کہا نجی طیارہ تھا ،مجھے جہاز کی بحث میں کیوں ڈالتے ہیں ۔