واشنگٹن (یواین پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کی امداد روکنے کا بھی اعلان کردیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یروشلم بغیر مذاکرات کے چھین لیا ہے اب فلسطین کی امداد بھی روکیں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک نہیں ہے جسے ہم بلاوجہ اربوں ڈالر دے رہے ہیں بلکہ دنیا کے اور ملک بھی ایسے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم فلسطینیوں کو ہر سال کروڑوں ڈالر دیتے ہیں جس کے جواب میں نہ ہمیں سراہا جاتا ہے اور نہ ہی فلسطینی ہمیں عزت دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ لوگ اسرائیل کے ساتھ طویل عرصے سے امن معاہدے پر بات چیت بھی نہیں کر رہے۔