مریم نواز ڈونلڈ ٹرمپ کو فالو کرتی ہیں، فواد چوہدری

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجما ن فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ٹوئیٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فالو کرتی ہیں۔ میاں صاحب کے غصے سے لگتا ہے کہ سعودی عرب میں ان کی بات نہیں بنی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے پہلے ہی شکست کا شور مچانا شروع کردیا ہے اور وہ میچ سے پہلے ہی راہ فرارکی تیاری کررہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ملک کے اداروں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آئندہ الیکشن میں شکست اور 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرلیا ہے۔ نوازشریف کے پاس 300 ارب کا حساب دینے کیلئے کچھ نہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایف زیڈ ای نے ہل میٹل کو پیسے کیسے ٹرانسفر کیے؟ ایف زیڈ ای کمپنی سے ملین ڈالرز کیسے منتقل ہوئے؟ میاں صاحب ہمت کرکے بتاہی دیں کہ کون سازش کررہا ہے؟۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes