سیالکوٹ (یو این پی ) سیالکوٹ میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق،11افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایمن آباد روڈ سیوکی نہر کے پاس نامعلوم ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے25سالہ رضوان ولدمقبول سکنہ ملکے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ٹرک کا ٹائر رضوان کے سر سے گزر گیا تھا حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔دیگر حادثات میں موترہ بڈیانہ روڈ بہاری پور کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں45سالہ طارق عمران،خواجہ صفدر روڈ موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر23سالہ بلال،دوبرجی آرائیاں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں29سالہ محمد ارشاد،چپرار روڈ کماں والا کے پاس نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر سے27سالہ سونو،مراد پور بینک سٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر65سالہ محمد سلیم،ہندل روڈنواں پنڈ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے27سالہ علی،کنگرہ روڈ موٹر سائیکل سے گر کر43سالہ تنویر،دھیرہ ساندہ نامعلوم سواری کی ٹکر سے20سالہ میردان عباس،بسم اللہ چوک کے پاس کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں45سالہ شمشاد،پسرور سٹی دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں17سالہ زین اور40سالہ مروت شدید زخمی ہو گئے۔شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔جبکہ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔