ہمارے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گلوکارہ افشاں زیبی کی وزیر اعلی سے اپیل

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,026)      No Comments

لاہور (یو این پی)جہلم پولیس کی فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی، ایف آئی آر کاٹ دی معروف گلوکارہ افشاں زیبی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں 28دسمبر کو ہماراجہلم میں میوزیکل شو تھا جس کی باقاعدہ اجازت لی گئی تھی ، شو سے واپسی کے بعد روانہ ہوئے تو تقریبا تیس پولیس اہلکاروں نے ہمیں ہراساں کرتے ہوئے گرفتار کیا ہمارے منی بیگ چھین لئے اور ان میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے غائب کر لئے میرے گروپ کے تمام فنکاروں کے ساتھ بدتمیز ی اور گالی گلوچ کی گئی یواین پی سے باتیں کرتے ہوئے گلو کارہ افشاں زیبی کا کہناہے کہ اگر ہمارا قصور تھا تو ایف آئی آر درج کرتے ،ہمارے ساتھ بدتمیزی، گالی گلوچ اور رقم کیوں چھینی گئی ہماری وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ سٹی تھانہ جہلم کے آصف اور سولین تھانہ کے اے ایس آئی عمر حیات کے خلاف ایکشن لیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes