اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 6 جنوری کو چکوال میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں،جلسہ چکوال میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جلسے میں بتاﺅں گا ہم کیسا پاکستان چاہتے ہیں اوروہیں بتاﺅں گاکہ چوروں کی سیاست اور نئی سیاست میں فرق بتاﺅں گا،انہوں نے کہا کہ آپ سب کوجلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔