لاہور (یواین پی)ملک بھر میں شدید سردی کے باعث سکولوں میں مزید چھٹیوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی،قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی خرم جہانگیر نے جمع کرائی۔
قراراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سردی میں مسلسل اضافہ کے باعث بچوں کی بڑی تعداد بیمار ہونے لگی ہے ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی کے باعث سوائن فلو بھی پھیلنے کا خدشہ ہے،ایوان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بچوں کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔