وہاڑی، ونی کے نام پر 12 سالہ لڑکی کا 35 سالہ شادی شدہ شخص سے نکاح

Published on January 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

وہاڑی(یوا ین پی ) صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں پنچایت کے حکم پر ونی کے نام ایک 12 سالہ لڑکی کا نکاح 35 سالہ شادی شدہ شخص سے کروا دیا گیا۔پولیس کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاں 97 ڈبلیو بی کے رہائشی فاروق نے 101 ڈبلیو بی کی رہائشی لڑکی سے 5 روز قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر یوسی ناظم راجہ فدا کی سربراہی میں پنچایت منعقد ہوئی۔پنچایت میں فیصلہ کیا گیا کہ فاروق کی 12 سالہ بہن کا نکاح فاروق کی بیوی کے 35 سالہ بھائی صادق سے کردیا جائے۔ونی کے تحت کی گئی شادی کرانے پر پولیس نے نکاح خواں، دولہا اور اس کے والد کے علاوہ لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا والد بھی پنچایت میں شامل تھا، اس لیے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اسے بیٹی کی شادی کے لیے زبردستی مجبور کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes