مقبول بٹ شہید کارواں مظفرآباد کی جانب سے وعدہ خلافی پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں سردار سلیم

Published on January 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی )سردار سلیم نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کارواں مظفرآباد کی جانب سے وعدہ خلافی پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں ۔ بیورو چیف یو این پی زکیر احمد بھٹی سے جدہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم نے کہا کہ. مقبول بٹ شہید کارواں کے رہنما سردار محمد سلیم خان نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پچھلے سال مقبول بٹ شہید کارواں کی احتجاجی لانگ مارچ ریلی سے کیے گئے وعدے پورے کرے ورنہ کارواں ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے گا ۔ سردار سلیم نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کارواں مظفرآباد کی جانب سے وعدہ خلافی پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں ۔ سردار سلیم نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت پوری کشمیری قوم کی امنگوں کے مطابق ریاست میں 11فروری کے دن اپنے قومی ہیرو مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کرے اور تمام کیے گئے وعدے پورے کرے ورنہ کارواں ایک بار پھر بھرپور ان ایکشن ہو گا اور اس دوران کسی بھی قسم کی بدمزگی کی حکومت ذمدار ہو گی سردار سلیم نے کہا کہ ہم مادر وطن کی آزادی اور خودمختاری کے لیے پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں مگر افسوس کہ کچھ لوگ نظریہ خود مختاری اور وحدت کشمیر کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ہم ان لوگوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی گھناؤنی سازشوں سے باز رہیں ہم مقبول بٹ شہید کی جلای ہوئی شمع آزادی کو کبھی بھجنے نہیں دیں گے انشاءاللہ چائے اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ہم مقبول بٹ شہید کی راہ پر چل کر متحدہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت و یکجہتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں سردار سلیم نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے مقبول بٹ شہید کارواں کی احتجاجی تحریک کے دوران مقبول بٹ شہید کو متفقہ طور پر قومی ہیرو تسلیم کیا اور مقبول بٹ شہید کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اور ایک شاہراہ کو مقبول بٹ شہید کے نام سے منسوب کرنے اور مقبول بٹ شہید کی یادگار تعمیر کرنے کا مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وعدہ کیا تھا جو کہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا سردار سلیم نے کہا کہ ہم حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں اگر اس دوران ہمارے مطالبات پورے نہ ہوے تو مقبول بٹ شہید کارواں کے رہنما و آزادی پسند کارکنان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے ۔ اس موقع پر سردار محمد سلیم خان نے کہا کہ تمام آزادی پسند کارکنان و رہنماؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ عملی طور اس موقع پر مقبول بٹ شہید کارواں کا حصہ بننے کے لیے تیار رہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy