کترینہ کیف کا کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ سے متعلق اہم انکشاف

Published on January 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

 


ممبئی(یو این پی): بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فلم کا نام ’زیرو نہیں بلکہ ’کترینہ میری جان‘ تھا۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اس فلم کا نام ’زیرو‘ نہیں تھا بلکہ ’کترینہ میری جان ‘ تھا کیوں کہ فلم کی پوری کہانی میرے گرد گھوم رہی تھی۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ بھی پہلے مختلف تھی اور شاہ رخ خان کا نام فلم میں دور دور تک نہیں تھا لیکن بعد میں سب کچھ تبدیل کردیا گیا پر مجھے بہت خوشی ہے کہ فلم ’زیرو‘ میں انڈسٹری کے بہترین اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اُن کے مد مقابل کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题