کیا ڈائٹ کے دوران پیزا وزن کم کرنے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے

Published on January 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

 


کراچی (یو این پی)پیزا بچوں اوربڑوں سب ہی کو پسند ہوتا ہے اورجیسے جیسے پیزا لوگوں کا پسندیدہ میل بنتا جارہا ہے بالکل اسی طرح پیزا گھرمیں بنانا بھی آسان ہوگیا ہے اوریہ اب بطورکھانے کی ڈش بھی دسترخوان کی زینت بنتا ہے تاہم جب بات آتی ہے دبلا ہونے کی توعام طورپرپیزے میں چیز(پنیر) کی زیادہ مقدارہونے کے باعث یہ تصور کیا جاتا ہے کہ دبلا ہونے کے خواہشمند لوگ پیزا کھانے سے جتنا دور رہیں اتنا ہی اچھا ہے پر ایک تحقیق نے اس تاثر کو غلط قراردیا ہے۔پرتگال میں دو گروپوں پر مبنی افراد پر ایک تحقیق کی گئی، دونوں گروپ میں سے ایک گروپ کو ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ہفتے میں ایک بار (ٌچیٹ میل) یعنی پیزا، برگر، آئس کریم، پاستا دیا گیا جب کہ دوسرے گروپ کو محض سخت ڈائٹ پرہی رکھا گیا اورانہیں کسی بھی قسم کی کوئی چیٹ میل نہیں دی گئی۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جنہیں سخت ڈائٹ کرائی گئی تو وہ لوگ بہت جلد ڈائٹ کرنے میں عدم دلچسپی محسوس کرنے لگے جب کہ ان افراد نے زیادہ وزن گھٹایا جنہوں نے ہفتے میں ایک بار کوئی بھی چیٹ میل کھایا، جس میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو انہیں بہت زیادہ پسند تھیں جب کہ یہ لوگ اپنا وزن گھٹانے کے لیے بہت پرجوش اورحوصلہ مند بھی رہے۔واضح رہے کہ ڈائٹ کے دوران چیٹ میل لینے کا مقصد یہ ہوتا کہ ہفتے میں ایک بار آپ جو بھی پسند کا کھائیں یعنی پیزا، آئس کریم، فاسٹ فوڈ یا اس جیسی کوئی بھی چیزتواس کی مقدار بھی کم ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog