بھارت میں اسلحے کے زور پر لڑکے کی شادی

Published on January 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

 


پٹنہ: (یو این پی)بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں نوجوان انجینئر کی زبردستی ایسی لڑکی سے شادی کرادی گئی جسے وہ جانتا تک نہ تھا۔ یہ واقعہ ریاست بہار کے گاؤں میں پیش آیا جہاں دلہا نے روتے ہوئے بیان دیا کہ اسے اغوا کیا گیا اور کسی ان دیکھی لڑکی سے بندوق کی نوک پر اس کی شادی کروائی گئی۔ونود کمار ایک انجینئر ہے جو اسٹیل مل میں کام کرتا ہے۔ اس کا خیال ہے کہ اسے ’پکدواشادی‘ کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے بھارت میں جہیز سے تنگ والدین اس نئے رحجان میں لڑکے کو زبردستی لے جاتے ہیں اور اپنی لڑکی سے اس کی شادی کرادیتے ہیں۔ اس عمل میں تشدد اور زور زبردستی بھی کی جاتی ہے۔دوسری جانب بھارت کے بعض علاقوں میں لڑکیوں کی بہتات ہے اور لڑکے کم ہیں جس سے زبردستی شادی کا رجحان جنم لے رہا ہے۔ وہ اس علاقے میں ایک دوست کی شادی میں شرکت کی غرض سے آیا تھا جہاں اس کے ایک دوسرے دوست سریندر یادو نے اسے دیگر افراد کے ساتھ پکڑا اور بندوق کی نوک پر شادی کی جگہ لے جایا گیا۔اس کے بعد لڑکی کے ایک عزیز نے میرے سر پر پستول رکھ دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس لڑکی سے شادی کرنا ہوگی۔دھونس والی اس شادی کے بعد میرے زبردستی کے سسرالیوں نے پوری رات مجھے ایک کمرے میں بند رکھا اور اگلے دن میں نے اپنے بھائی کو بلوایا جس نے مقامی پولیس کو پوری روداد سنائی جس پر پولیس نے ہماری کی کوئی خاص مدد نہیں کی اور کہا کہ یہ دوخاندانوں کا مسئلہ ہے جسے باہمی طور پر حل ہونا چاہیے۔بھارت میں لڑکوں کی زبردستی شادی کرانے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور عموماً پولیس اس سے اجتناب کرتی ہےلیکن بڑھتے ہوئے واقعات کو پولیس کسی جرم کے بجائے معاشرتی برائی قرار دیتی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题