پشاور: صوبائی وزیر پروٹوکول نہ ملنے پر’’ آپے‘‘ سے باہر

Published on January 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 763)      No Comments

پشاور (یوا ین پی) صوبائی وزیر ایکسائز دورے کے دوران پروٹوکول نہ ملنے پر ای ٹی او صوابی سے الجھ پڑے۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں تبدیلی کی دعویدار تحریک انصاف حکومت کیوزرا سرکاری پروٹوکول نہ ملنیپر آپے سے باہر ہوگئے، اور سرکاری گاڑیاں نہ ملنے ای ٹی اوصوابی کیدفترجاپہنچے۔دفتر پہنچنے پرصوبائی وزیر جمشید کاکا خیل نے کہا کہ مجھیپروٹوکول دیناتمہاری ذمہ داری ہے، جس پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر صوابی نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وزرا کے پروٹوکول کیلئیبھرتی نہیں کیا گیاہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر سیخ پا ہوگئے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو دھکمیاں دینے لگے ، اس موقع پر ای ٹی او نے صوبائی وزیر کا کہا کہ عزت کرو گے تو عزت پاو گے عام آدمی نہیں ہو منسٹر ہو طریقہ سے بات کرو۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy