معروف صحافی اور اسکرپٹ رائٹر ناصر رضا کراچی میں انتقال کر گئے

Published on January 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

کراچی(یواین پی)پرل پبلیکیشن کے ماہنامہ دوشیزہ اور سچی کہانیاں کے گروپ ایڈیٹر اور پاکستان ٹیلیوژن کے اسکرپٹ رائٹر ناصر رضا علالت کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے ناصر رضا نے کئی سالوں سے صحافت سے وابستگی رکھی اور شوبز کے چمکتے دمکتے ستاروں کے لازوال انٹرویو کیے، مرحوم کوطبیعت خراب ہونے پر بعد ازاں انہیں مقامی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں پتہ چلا کہ انہیں ڈبل نمونیا ہوگیا ہے جوکہ جان لیوا ثابت ہو،ا ناصر رضا پی ٹی وی کے مشہور ومعروف ایگزیکٹو پروڈیوسر اور متعدد پی ٹی وی ایوارڈحاصل کرنے والے علی رضوی کے برادر نسبتی بھی تھے جو کہ پی ٹی وی کراچی مرکز کی سابقہ جنرل مینجر زرتاج علی رضوی کے شوہر تھے ان کا بھی گزشتہ برس طویل علالت کے باعث انتقال ہو گیا تھا،کراچی کے ثقافتی و صحافتی حلقوں نے مرحوم ناصر رضا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو حوصلہ و جمیل عطاکرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes