گوجرانوالہ(یو این پی)پہلوانوں کے شہر میں اسٹیج اداکارہ حنا شیخ کو ،،نشہ جوانی دا،،ہو گیا۔۔تفصیلا ت کے مطا بق کیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ،،نشہ جوانی دا،، میں اداکارہ حنا شیخ نے زبردست انٹر ی کرتے ہوے ،شائقین کے دل جیت لیے جس پر شائقین کی جانب سے حنا شیخ کو زبردست داد ملی ۔ اداکارہ حنا شیخ نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ گوجرانوالہ میں میری پرفارمنس کو میری توقعہ سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور ہمارا اسٹیج ڈرامہ ،،نشہ جوانی دا ،،سپر ہٹ جا رہا ہے ، حنا شیخ نے مزید کہا کہ اس میں شک نہیں کہ پاکستان میں ایک بار پھر تھیٹر وں میں خوشہالی آ گئی ہے مگرتھیٹروں کی مزید بہالی کیلئے مزیدمعیاری اسٹیج ڈرامے پیش کرنے ہونگے۔