لاہور(یواین پی)صادق آباد میں حسنہ بھٹی کی شاندار پرفارمنس ،منچلے، بے قابو۔تفصیلات کے مطابق پنجاب تھیٹر صادق آباد میں جاری اسٹیج ڈارمہ ،،قسم چوا ڈھولا،،میں اداکارہ حسنہ بھٹی کی دھماکے دار انٹری پر منچلو ں نے حسنہ آگئی حسنہ چھا گئی کی آوازیں لگا دی ۔یو این پی کے مطابق حسنہ بھٹی کا کہنا ہے کہ صادق آباد میں اسٹیج ڈرامہ ،،قسم چوا ڈھولا ،، میں میری پرفارمنس کو شائقین کی طرف سے بے حد سراہا جا رہا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ آج شہرت کی جن بلندیو ں پر ہو ں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں اور میں ہمیشہ اپنے کردار کو اصل رنگ میں اداکرنے کی کوشش کرتی ہو ں کیونکہ فنکار وہی ہے جو اپنے کردار کو اصل رنگ میں رنگ دے