لاہور(یواین پی)سجادہ نعشین خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان سے دھوکہ کیا ہے اور وعدہ کرنے کے باوجود صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مجھ سے ٹیلی فون کر کے رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ لیکر خود آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس اب تک نہ تو وہ خود آئیں گے اور نہ رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ آیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نت نئی چالیں چل رہی ہے علماء و مشائخ کو تقسیم کرنے کا حکومتی ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ؐ کی فیصلہ کن تحریک 13 جنوری کو لاہور سے شروع کروں گا ہماری تحریک 13 جنوری کے بعد ختم نہیں ہو گی بلکہ یہ پاکستان میں نفاذ شریعت تک جاری رہے گی انہوں نے ملک بھر کے علماء مشائخ سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ احتجاجی تحریک میں بلوچستان سندھ کے پی کے سمیت ملک بھر سے قافلے لے کر شامل ہوں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ختم کرنے کے لئے تمام یہود ی قوتیں اکھٹی ہو چکی ہیں لہٰذا میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلام کی بقاء کے لئے ہماری اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں پیر سیال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست قرار دینے اور پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے سنگین الزامات لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان نہایت ہی افسوسناک ہے ہم سب کو متحد ہو کر امریکی صدر کو جواب دینا چاہئے۔