سرگودھا: لیگی ایم پی اے طاہر سندھو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Published on January 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

سرگودھا(یواین پی)سرگودھا سے لیگی ایم پی اے چودھری طاہر سندھو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ چودھری طاہر احمد سندھو معمول کے کام سرانجام دے رہے تھے کہ سینے میں اچانک تکلیف پر انہیں اسپتال لایا گیا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کےآبائی علاقے چک 19 کوٹ مومن میں آج ادا کی جائے گی۔ چودھری طاہر سندھو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 30 سرگودھا سے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے پہلے ان کے تین بھائی بھی رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم وہ بھی یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے۔ طاہر سندھو کے انتقال پر حلقے میں سوگ اور غم کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes