آصف علی ذرداری کے عدالت میں حاضری سے جمہوریت مظبوط ہوگی سلیم بھٹی

Published on January 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments
\"Asif\"
بہاولپور(یو این پی)سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری کے عدالت میں حاضری سے جمہوریت مظبوط ہوگی ،ذرداری کی حاضری سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قانون و انصاف کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔آمر اور آمروں کے حواری جیل اور آئین سے گھبراتے ہیں۔ محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور وچیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپورنے ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار بہاولپور میں جمہوریت اور آمریت میں فرق پر وکلاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان پر فردکے کے لئے ہے جہان آئیب ہر پاکستانی کے حقوق کے ضمانت دیتا ہے وہیں حقوق کی ادائیگی کے لئے فرائض اور قوائد وضوابط مہیا کرتا ہے۔ّآئین کے آرٹیکل6 کا اطلاق ہر فرد پر یکساں لاگو ہے اس میں کسی فوجی یا سویلین کو استثناء حاصل نہیں ہے۔تو پھر حکومت وقت جنرل مشرف پر آرٹیکل 6 اور دیگر افراد پر 6B کے تحت کاروائی سے کیوں گریزاں ہے۔سویلین صدور تو اٹک قلعہ سے لیکر کوٹ لکھپت اور لانڈھی جیل میں قید ہوں اور فوجی آمر صدر اپنے گھر پر کیوں ۔سلیم بھٹی نے کہا کہ اٹک کے قلعہ میں جنرل مشرف کو چک شہزاد کی نسبت ذیادہ بہتر سیکورٹی مہیا کی جاسکتی ہے۔سیکورٹی کے نام پر کسی کو عیاشی نہیں کروائی جاسکتی۔اگر آج مشرف کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی تو مستقبل میں مارشل لاء کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔آئین اور قانون کی حکمرانی سے جمہورت کو دوام حاصل ہوگا۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور دختر مشرق بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے جمہوریت کی بالادستی اور استحکام کے لئے اپنے خون کی قربانی دی انہوں نے کبھی عدالتوں کے سامنے پیش ہونے کو انا کا مسعلہ نہیں بنایا۔وزیر اعظم نوازشریف خود بھی دوران اسیری عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اب انہیں ہمت،جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر مصلحت کا بالائے طاق رکھتے ہوئے جمہوریت کی بالادستی کے لئے آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔وطن عزیز کسی غیر آئینی اور ماورائے قانون اقدام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ 12 مئی کے واقعات کو بھی آئین کے تحت جانچنا ہوگا،سلیم بھٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو قومی امنگوں اور سوچ کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک وقوم کی بہتری کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ان کی ترقی پسندانہ سوچ کی بدولت ملائیت اور طالبانائزیشن کا مقابلہ کیا جاسکے گا۔نواز حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہے کیوں کٍہٍ اسےٍٍ اٍندازہ ہوچکاٍ ٍہے کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کو عبرت ناک شکست دیں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes