دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی6ویں برسی14جنوری کو منائی جائے گی 

Published on January 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,418)      No Comments

جہانیاں(یو این پی) پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی چھٹی برسی14جنوری کو منائی جائے گی، ارفع کریم 2 فروری 1995 کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ 14جنوری 2012ء کو انتقال کر گئی تھیں۔ محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے امریکہ آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا۔ ارفع کریم رندھاوا کو کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ ارفع کریم نے انتہائی کم عمری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme