بورے والا (یواین پی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)خضر حیات نے بوریوالہ ویگن حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالہ جاکر عیادت کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گرمانی ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھی موجود تھے اے ڈی سی آر خضر حیات نے مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرے اور انکے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے اے ڈی سی نے تمام مریضوں کے پاس جاکر انکی تیمار داری کی اورانہیں تعاون کا یقین دلایا ۔