شکرگڑھ (یو این پی)شکرگڑھ کے محلہ دین پور خورد میں چوہدری ارشد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ،فائینل میچ خانووال کلب نے 2گول کر کے کھنہ کلب سے جیت لیا کھنہ کلب صرف 1گول کر سکی اور ہار گئی چیف گیسٹ حافظ ضیا بشیر چوہدری تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے رہیں ہم ہر طرح کے تعاون کے لئے حاضر ہیں شکرگڑھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے نوجوان کھلاڑی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،انہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات ٹرافیاں بھی تقسیم کیں اس موقع پر چوہدری منصف ،محمد حیات ،چوہدری ساجد ،اسلم ٹیڈی ،ابرار اشرف ،سید قزلباش ببو شاہ اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے