ن لیگ کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خاتمے کا بھی امکان پیدا ہوگیا

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

پشاور(یو این پی)متحدہ مجلس عمل نے اتحادی حکومتوں سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، ایم ایم اے ٹی اوآرز بنتے ہی اتحادی حکومتوں سے علیحدگی اختیار کی جائے گی۔متحدہ مجلس عمل پشاور سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد رہنماوں نے نیو کانفرس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایم ایم ٹی او آرز بنتے ہی جمیعت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کا وفاقی اور صوبائیحکومتوں سے اتحاد ختم ہوگا،اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی صابرحسین کاکہنا تھا کہ اتحادی حکومتوں سے الگ ہونا کوئی مشکل عمل نہیں ،آئندہ ہفتے ٹی او آرز مرتب کئے جائیں گے جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا خیرالبشر نے کہا کہ ہمارا اتحاد اسلام کے لئے ہے ۔ ملک سے فحاشی ختم کرنے کے لئے ایک ہوگئے ہیں،اسلام کے لئے اسلام آباد چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ہیں جو عریانی پھیلانے کے لئے اسلام آباد چاہتے ہیں،ایم ایم رہنماوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کو منانے کی کوشش اب بھی جاری ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes