فروری تک موجودہ حکمران اقتدار سے غائب ہو جائیں گے

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

لاہور(یو این پی): پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رواں سال فروری تک موجودہ حکمران اقتدار سے غائب ہو جائیں گے نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا ہے بہت جلد ملک بھر کی اسمبلیوں سے بہت سارے استعفیٰ آئیں گے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق انصاف کے حصول کے لئے بنائی گئی سیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شاید خاقان عباسی سن لو یہ لاہور پاکستان ہے پوری قوم عدلیہ و فوج کے ساتھ کھڑی ہے آئندہ الیکشن اس طرح نہیں ہوں گے جس طرح ہوتے رہیں ہیں وہ وقت چلا گیا جب چوری کا الیکشن ہوا کرتا تھا 2018ء نواز شریف اور ان کی باقیات کے خاتمے کا سال ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ آل پارٹیز کانفرنس احتجاج کا رخ کون سا اختیار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ گیارہ جنوری کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں علماء مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا بارہ جنوری کو مظفر آباد اور اکیس جنوری کو ملتان میں کنونشن منعقد ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی کو شادی کا مشورہ نہیں دیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes