بے ہنگم ناچ گانے کے ساتھ گھسی پٹی کہانیوں نے اصل فنکاروں کی شناخت بھی چھین لی زاہد شاہ

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

کراچی (یواین پی)معروف پروڈیوسر ،ہدایتکارو رائٹرزاہد شاہ نے کہا ہے کہ نام نہاد ریڈی میڈ قسم کے ڈرامہ پروڈیوسر کو آرٹس کونسل کراچی میں پاؤں رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔دوچار دن کے بے ہنگم ناچ گانے کے ساتھ گھسی پٹی کہانیوں نے اصل فنکاروں کی شناخت بھی چھین لی ہے ،زیڈ بی آرٹ عوامی تھیٹر کی بحالی کی کوششوں میں دن رات کام کررہی ہے ،ہم نے اس ویران اوپن آڈیٹوریم کو پھر سے آباد کرنا ہے ۔جبکہ دونمبر ڈرامہ پروڈیوسر کو فن اور فنکاروں سے کوئی غرض نہیں ہے ،آرٹس کونسل کراچی میں اسٹیشن ڈرامہ کی کاسٹ اور شوبز سے وابسطہ فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے پان اور گٹکا مافیا نے آرٹس کونسل کے فنکاروں کا مستقبل داؤ پر لگادیاہے ،کچھ نام نہادڈرامہ پروڈیوسر اپنے غیر قانونی کاروبار کو چھپانے کے لیے اس شعبے میں گھس بیٹھے ہیں جو اپنے کالے پیسے کی نمود ونمائش کرکے فنکاروں کے فن سے کھیل رہے ہیں۔جن کی حرکتوں نے اچھا لکھنے والوں اور اچھے فنکاروں کو اسٹیج کی دنیا سے دور کردیاہے جن کو ایک بار پھر سے جوڑنے کے لیے ہم اپنی پوری کوششوں میں مصروف ہیں۔انہو ں نے کہا کہ زیڈ بی آرٹ پروڈکشن اسٹیج سے وابسطہ لوگوں کو ان کی اصل شناخت دلانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔زیڈ بی آرٹ کا نیا ڈرامہ اسٹیشن ماضی قریب کے تمام ڈراموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے گا۔جس کے باعث ہمیں امید ہے کہ اسٹیشن ڈرامے کو پیش کرکے ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسٹیشن ڈرامے کے کچھ اسپیشل شوز کروائیں جائیں گے ،جس میں ہر طقبہ فکر کو فنون لطیفہ کے اس حصے سے روشناس کروائینگے ۔اس کے علاوہ میڈیا ، طلبہ وطالبات اور نوجوانوں کے لیے کچھ کرنے کے آئیڈیاز بھی زیڈ بی آرٹ کی ٹیم کے اندر زیر غور ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy