اوکاڑہ(یو این پی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کے حواری بوکھلاگئے ہیں اب انہوں نے اخلا قیات کا دامن بھی چھوڑ دیا ہے عنقریب اِن سے تختِ لا ہور چھین جا ئیگا اورِ تخت لاہور جیل اِنکا مقدر ہو گا اس کرپٹ خاندان نے چار سال میں کل 43ارب ڈالر قرض لیکر ملک کی معشیت کو تباہ کر دیا ہے انکو صرف میٹرو اور اورنج ٹرین نظر آرہی ہے ہسپتالوں میں ادویا ت نہیں ہیں ملک کی تاریخ میں پنجاب حکومت نے پنجم کلاس کی ڈیٹ شیٹوں پر لٹیرے شہنشاہ کی تصویر لگاکر سستی شہرت حاصل کر رہے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کب تک بچے رہیں گے بکرے کی ماں کب تک خیر منا ئیگی اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے پی پی پی کے رہنماء نواب طارق خان پٹھان ،راؤ اکرام ربا نی ،اظہار الحق طور ایڈووکیٹ سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا اِنہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں سے ٹکراو کی سیا ست کر کے اداروں کو آپس میں لڑوانا چا ہتا ہے ڈکٹیٹر کی سوچ کبھی جمہوری سوچ نہیں ہو سکتی یہ کیا جانے جمہوریت کس کو کہتے ہیں ۔