اسلام آباد (یواین پی)کرپشن پر زعیم قادری کیخلاف بھی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، سعودی عرب میں نواز شریف کو دو گھنٹے انتظار کے بعد سعودی حکمرانوں سے صرف ساڑھے12 منٹ ملاقات ہوئی، جس میں بارہ منٹ چیک بھی سائن کرائے گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مشورہ ہے کہ یہاں بھی بدمعاشیہ سے پہلے چیک سائن کرائیں پھر مقدمات درج کئے جائیں۔بد معاشیہ کے ایک رکن نے مجھے فون پر دھمکی دی ہے کہ اگر این آر او ہوگیا اور ہم بچ گئے تو آپ کو500 گولیاں مارینگے۔روزنامہ خبریں کے مطابق یہ دعویٰ ڈاکٹرشاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف گزشتہ روز آنے والے دنوں میں ایل این جی ریفرنس فائل ہونے جارہا ہے، اس لئے گزشتہ روز عدالت کیخلاف پہلی بار سخت زبان استعمال کی، مولانا فضل الرحمنٰ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے صلہ میں گورنر شپ چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری کے گرفتار سیکرٹری نے بیان دیا کہ60 کروڑ ماہانہ پہنچاتا تھا۔