بورے والا(یواین پی)نواحی علاقہ مجاہدکالونی میں حضرت پیرلطیف محی الدین باباخلیفہ کا سالانہ عرس27جنوری کو ہوگا تفصیلات کے مطابق شہر کے نواحی علاقہ گلی نمبر 16 مجاہد کالونی میں حضرت پیرلطیف محی الدین المعروف باباخلیفہ کا چوتھاسالانہ عرس27جنوری بروز ہفتہ کو منعقدہوگاعرس مبارک میں چنیوٹ سے حضرت پیر علی ذیشان محی الدین قادری گدی نشین کی خصوصی آمدہوگی عرس مبارک کے تمام انتظامات شہباز محی الدین جیلانی اللہ والے المعروف باباخلیفہ کی زیر نگرانی ہونگے داداپیر حضرت پیر فضل محی الدین قادری چنیوٹ شریف والے کا خصوصی ختم شریف بعد از نماز عصر پڑھا جائے گا جبکہ محفل سماع بعد از عشاء ہوگی محفل سماع میں چیچہ وطنی کے نامور قوال حاجی غلام فرید جمیل احمد صابری روحانی کلام پڑھیں گے تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمدعاشق آرائیں چیئر مین بلدیہ بورے والا ہونگے۔