اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، درخواستیں اسد عمر اورشیریں مزاریں کی جانب سے دائرکی گئیں تھیں،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیمبر میں درخواست کی سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے کل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیں۔