قصور(یو این پی) قصور وزیراعٰلی پنجاب شہباز شریف مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زینب کے گھر آمد کو خفیہ رکھا گیا۔وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف صبح صادق کے قریب سات سالہ مقتولہ زینب کے گھر پہنچے ہیں وزیراعلیٰ کی مقتولہ کے گھر آمد کو خفیہ رکھا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے ننھی زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور درندہ صفت انسان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ شہباز شریف کے ہمراہ ترجمان پنجاب حکومت اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت بھی موجود تھے۔