سرگودھا میں مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی قتل، ورثا کا شدید احتجاج

Published on January 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

سرگودھا (یواین پی )میں ایک 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس پر ورثا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک درندہ صفت شخص نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔مقتولہ کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حال ہی میں قصور میں بھی ایک 7 سالہ بچی کو درندہ صفت ملزم نے ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔معصوم زینب کے قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes