قصور(یواین پی) قصور کی تحصیل پتوکی سے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی لاش کھیتوں سے ملی ہے، مقتول کو تین روز قبل سکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا ، پولیس نے لاش تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زینب کے بہیمانہ قتل کے بعد قصور ہی سے ایک اور نوعمر طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ شرق عرف بوبی کی لاش نواحی گاو¿ں ڈھولن چک نمبر 27 کے کھیتوں سے ملی ہے۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ شرق بوبی تین روز قبل سکول جاتے ہوئے غائب ہوگیاتھا۔ انہو ں نے بچے کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی مگر اس حوالے سے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ پولیس نے نوعمر طالب علم کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔