ٹھٹھہ ، دیہاتی علاقوں میں پولٹری کی صنعت کی حوصلہ افزائی ، فروغ اور مختلف امراض کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل

Published on January 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,169)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ایڈیشنل ڈائریکٹرپولٹری پراڈکشن ڈاکٹر ارشد علی کلھوڑو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈاکٹر عبدالحق اوگاہی نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے دیہاتی علاقوں میں پولٹری کی صنعت کی حوصلہ افزائی ، فروغ اور مختلف امراض کی روک تھام کیلئے صوبائی وزیر فشریز، لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس میں مختلف ماہروں ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ دونوں اضلاع کے دیہاتی علائقوں میں مرغیوں کے سمپل لیکر مرغیوں میں پھلنے والے مختلف امراض کی معلومات حاصل کی گئی ہے لیکن کہیں سے بھی مرغیوں میں رانی کھیت اور دیگر امراض کی رپورٹیں نہ مل سکی ہیں انھوں نے کہا ہے کہ مرغیوں میں پھلنی والے امراض جے روک تھام کیلئے ٹھٹھہ سجاول کی تحصیل جاتی ، شاھبندر ، کیٹی بندر ، میرپوربھٹورو ، ٹھٹھہ ، گارھو ، ساکرو ، گھوڑا باری کے مختلف پولٹری فارم میں مرغیوں کی ویکسین کی جا رہی ہے ، اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک کی ہدایات پر پولٹری کی صنعت کی فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ عوام کو معیاری گوشت فراہم ہوسکے ، انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر جلد ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں مختلف ورکشاپ طلب کرکے مرغی فارم کے ملکان اور دیہاتیوں کو مرغیوں میں پھلنے والے امراض کی روک تھام کیلئے معلومات فراہم کریں گے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes