پیر سیالوی نے داتا دربار دھرنا ملتوی کر دیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا

Published on January 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

سرگودھا( یو این پی ) سانحہ قصور کے بعد ملکی حالات میں پیدا ہونے والی ہلچل کے پیشِ نظر پیر حمید الدین سیالوی نے داتا دربار پر دھرنا ملتوی کر دیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب، تحریک انصاف بھی ختم نبوت کے مسئلے پر متحرک ہو گئی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہانگیر ترین کو اس سلسلے میں خصوصی ٹاسک دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد کل پیر حمید الدین سیالوی سے اہم ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ختم نبوت تحریک سے متعلق تبادلہ خیال ہو گا۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme