سانحہ قصور انتہائی افسوک ناک ہے جس کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن علوی

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ملک موجودہ حالات میں کسی قسم کی شر انگیزی کا قطعی متحمل نہ ہے سانحہ قصور انتہائی افسوک ناک ہے جس کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے جرم کرنے والا خواہ کتنا ہی باثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا سانحہ قصور میں ملوث ملزمان بھی جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے زینب قتل کیس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے بطور باپ اور بطور پولیس آفیسراس کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چوہدری ضیاء بھی موجود تھے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ زینب قتل کیس کے پیچھے تمام محرکات کا پنجاب پولیس مکمل جائزہ لے رہی ہے اس حساس نوعیت کے معاملہ پر معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کلیدی رول ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا نہ ہو اور اس آڑ میں ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کا حصول نہ کر لیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ بچیوں کی عزتیں محفوظ بنانے کے لیے ماں باپ ،اساتذہ اکرام ،صحافی ،معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے تا کہ خدا کرے قصور جیسا واقعہ کسی اور جگہ سر زد نہ ہو ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ آگاہی مہم معاشرے کا فرد فرد اپنے طور پر شروع کرے اور والدین اپنے بچوں پر خصوصی شفقت کے ساتھ ساتھ ان پر مکمل نظر بھی رکھیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سب سے زیادہ کردار موجودہ دور میں میڈیا کا ہے جو کہ مثبت رول ادا کرے تا کہ معاشرے میں انتشار اور بگاڑ پیدا نہ ہو ۔
ماسٹر کا معصوم بچے پر بری طرح تشددبچے کا سر لہو لہان
اوکاڑہ (یو این پی )ماسٹر کا معصوم بچے پر بری طرح تشددبچے کا سر لہو لہان تفصیلات کے مطابق گور نمنٹ بائز ہا ئی سکول چکنمبر 18/جی ڈی اوکاڑہ کے ماسٹر عابد رشید نے سبق یاد نہ ہو نے کی وجہ سے کلاس پنجم کے طالب علم فراز علی ولد سرفراز علی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا یا سوٹیا ں مار مار کر لہو لہان کر دیا بچے کی تشویش نا ک حالت میں قریبی ہسپتال پہنچ گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog