لاہور (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) فلم ٹی وی کی اداکارہ ردا عاصم نے یو این پی سے گفتگو کررہے ہوئے کہا کہ معصوم زینب کی بے حرمتی اور قتل کرنے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زینب کا واقعہ ہمارے معاشرے میں پھیلتی ہوئ برائیوں کی نشاہندی کرتا ہے اور ٹی وی میڈیا اور انٹرنیٹ کا بے جاء استعمال اس بے راہ روی کی اہم وجوہات ہیں۔ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ ہمارے ارد گرد ہی ایسے افراد موجود ہیں جن سے ہماری عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں اور یہ کہنا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ غیروں سے زیادہ بچوں کے قریبی عزیز و اقارب ہی زیادہ تر ان کے دشمن ثابت ہوتے ہیں۔ ان حالات میں بے حد ضروری ہے کہ اساتذہ اور والدین اپنے بچوں کی عزتیں اور زندگیاں بچانے کے لئے اب شرم کا پردہ چاک کر کے اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی حفاظت کے طریقوں سے بھی آگاہ کریں اور انہیں بتائیں کہ انہیں خود کو کسی بھی طرح کے خطرے کو دیکھتے ہوئے فوراً کس طرح خود کو بچانا ہوگا۔ یہاں یہ امر بھی بے حد ضروری ہے بچوں کے تعلیمی نصاب میں خصوصی طور پر ان معاشرتی برائیوں کو بھی اجاگر کیا جائے۔