بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا بڑھنا تشویش ناک ہے ۔زاہد شاہ

Published on January 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

کراچی (یواین پی)معروف رائیٹر ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ نے کہاہے کہ زیڈ بی آرٹ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے خلاف آوازاٹھائے گی ،پوری فنکار برادری قصور کی کمسن زینب کے اغوا زیادتی اور قتل کے واقعے پر صدمے سے دوچار ہے ، ممکن ہوا تو ان والدین اور بچوں پر ایک ایسا ڈرامہ بھی بنائینگے جس میں والدین ایسے واقعات کے ہونے سے بدنامی کے ڈر سے خاموش رہتے ہیں یا جن کے بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا جاتاہے اور انہیں انصاف نہیں مل پاتا،ہم سب کو ملکر ایسے متاثرہ خاندانوں کا بازو بنناہے اور ان کی ہر ممکن مددکرناہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں ڈرامہ اسٹیشن کے فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں جنسی زیادتی کے واقعات کا بڑھنا تشویش ناک ہے جس طرح سیاستدانوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے سانحہ قصور پر آوازاٹھائی ہے بلکل اسی انداز میں اس ملک کی فن کاربرادری بھی سراپا احتجاج رہی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے کہ مستقبل میں ایک ایسا اصلاحی ڈرامہ بھی عوام میں پیش کیا جائے جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ زیادتی کے شکار بچوں کے والدین پر کیا گزرتی ہے ایسی کہانی کو معاشرتی انداز میں پیش کرنے کا مقصد عوام میں شعور اور آگہی کا پیغام دینا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ زیڈ بی آرٹ کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی نفع اور نقصان کا نہیں سوچا بلکہ معاشرے میں ایک مثبت ڈرامے پیش کرتے رہے تاکہ پاکستان کی ثقافت اور تہذیب کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题