امریکا کے دہشت گرد گروپوں کو جنم لینے سے پہلے ختم کر دینگے: ترک صدر

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

انقرہ (یوا ین پی)ترکی ترکی نے امریکا کی شام میں غیر قانونی مداخلت پر سخت موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی دہشت گرد فورسز کو سر اٹھانے سے پہلے ہی کچل دیا جائے گا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے دہشت گرد گروپوں کو جنم لینے سے پہلے ختم کر دیں گے۔ انقرہ کی ایک تحصیل قاہر امان قذان میں فیکٹری کی افتتاحی تقریب اور بعد ازاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکہ شمالی شام میں 34 ہزار نفری پر مشتمل سرحدی قوت تشکیل دینے کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دہشت گرد گروپوں کو بننے سے پہلے ختم کر دیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترک مسلح افواج کے دستے شمالی شام میں کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔ یہ آپریشن اگلے چند روز میں شروع ہو جائے گا۔ امریکا ہماری ان کارروائیوں کی حمایت کرے۔انکا کہنا تھا کہ ترکی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے ہر اقدام کی نہ صرف مخالفت کرے گا بلکہ اسکے خلاف ہر طرح کا اقدام اٹھایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes